Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

انگلش بیٹسمین معین علی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فائیو میں ابتدائی تین میچز سے مشکلات کا شکار تھے اور ٹاپ آرڈر میں رنز اسکور نہیں کر پا رہے تھے۔ معین علی لاہور قلندرز کے خلاف 11، اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف 10 اور پشاور زلمی کے خلاف صرف 2 رنز بنا کر آوٹ ہو گئے تھے۔
کراچی کنگز کے خلاف ملتان اسٹیڈیم میں وہ اوپننگ بیٹسمین کی حیثیت سے کھیلے اور ابتداء سے ہی جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا۔ انھوں نے 42 گیندوں پر 65 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 4 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے یہ پی ایس ایل میں ان کی پہلی نصف سنچری تھی۔
وہ عمید آصف کی گیند پر کیمرون ڈیلپورٹ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ انھوں نے شان مسعود کے ساتھ 71 رنز کی پارٹنرشپ بنا کر ٹیم کو 186 رنز تک تک پہنچانے میں مدد دی۔ ملتان سلطانز کے کپتان شان مسعود نے بھی 61 رنز بنائے۔
معین علی کو شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔