Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فائیو کا 10واں میچ ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کے درمیان ملتان اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔ کراچی کنگز کے خلاف میچ میں ملتان سلطانز کے بولرز چھائے رہے۔ میزبان ٹیم کی مضبوط بولنگ لائن اپ نے کراچی کنگز کی بیٹنگ لائن کو 134 رنز پر ٹھکانے لگا دیا۔
ملتان سلطانز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 186 رنز اسکور کیے۔ کپتان شان مسعود اور معین علی نے جارحانہ نصف سنچریاں اسکور کیں۔ کراچی کنگز کے بیٹسمین ہدف کے تعاقب میں ابتداء سے ہی مشکلات کا شکار رہے۔
مہمان ٹیم کے 68 رنز پر ہی ٹاپ 4 بیٹسمین پویلین لوٹ گئے۔ اس کے بعد ٹیم کراچی کنگز کی ٹیم سنبھل نہ سکی اور پوری ٹیم 134 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ ملتان سلطانز کے عمران طاہر 3 وکٹیں لے کر سب سے کامیاب بولر رہے۔
شاہد آفریدی اور سہیل تنویر نے بھی 2، 2 اہم وکٹیں حاصل کیں۔ اس فتح کے بعد ملتان سلطانز کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر 3 کامیابیوں کے ساتھ پہلی پوزیشن پر براجمان ہو گئی ہے۔