Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

آسٹریلیا کے لیجنڈری فاسٹ بولر گلین میکگرا نے برائن لارا کو سچن ٹنڈولکر سے بہتر بیٹسمین قرار دے دیا۔ ایک سوال پر گلین میکگرا کا کہنا تھا کہ سچن ٹنڈولکر اور برائن لارا دونوں ہی بہترین بیٹسمین تھے لیکن برائن لارا نے آسٹریلیا کیخلاف ہمیشہ اچھا پرفارم کیا ہے۔
انہوں نے کہا میں نے برائن لارا کو اپنے کیریئر میں 15 مرتبہ آؤٹ کیا لیکن ویسٹ انڈین بیٹسمین نے بھی کینگروز کے خلاف ہمیشہ بڑی اننگز کھیلیں۔ سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ برائن لارا کے خلاف بولنگ کرنا سچن ٹنڈولکر کے مقابلے زیادہ مشکل تھا کیونکہ وہ بے خوف کرکٹ کھیلتے تھے۔
دونوں کھلاڑیوں کے آسٹریلیا کیخلاف اعدادوشمار دیکھیں تو سچن ٹنڈولکر نے 39 ٹیسٹ میچوں میں آسٹریلیا کیخلاف 3630 رنز بنانے اور 71 ون ڈے میچوں میں 3077 رنز بنائے۔ دوسری جانب برائن لارا نے 31 ٹیسٹ میں 2856 اور 51 ون ڈے میچوں میں 1858 بنائے ہیں۔