Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

روالپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو شکست دے دی۔ پاکستان سپر لیگ کے جاری ایڈیشن میں یہ لاہور قلندرز کی مسلسل تیسری شکست ہے۔ لاہور قلندرز کی اس شکست میں سب سے اہم کردار انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے لوئس گریگوری نے ادا کیا جنہوں نے 3 اوورز میں 25 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کیں۔
لاہور قلندرز کے اوپننگ بیٹسمین فخز زمان اور کرس لین 4 اوورز میں 48 رنز اسکور کر چکے تھے لیکن لوئس گریگوری نے کرس لین کو آؤٹ کر کے پشاور زلمی کی میچ میں واپسی کروائی۔ محمد حفیظ، فخر زمان اور سہیل اختر بھی لوئس گریگوری کا ہی شکار بنے۔
بارش سے متاثرہ میچ میں لاہور قلندرز کو 16 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ لوئس گریگوری کو چار وکٹیں حاصل پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ یاد رہے اس سے قبل پی ایس ایل فائیو میں لاہور قلندرز کو ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف بھی شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔