Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پی ایس ایل فائیو کا 11واں میچ لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا۔ بارش کی مداخلت کے باعث ایک اننگز 12 اوورز تک محدود کر دی گئی تھی۔ پشاور زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 12 اوورز میں 132 رنز بنائے لیکن ایک موقع پر یہ بھی لگ رہا تھا کہ پشاور زلمی کی ٹیم 150 سے زائد رنز اسکور کر دے گی۔
لاہور قلندرز کے فاسٹ بولر دلبر حسین نے حریف ٹیم کے رنز کو کافی حد تک بریک لگائی۔ دلبر حسین نے 3 اوورز میں 24 رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جس میں حیدر علی، لوئس گریگوری اور ڈیرن سیمی کی اہم وکٹیں شامل تھیں۔
دلبر حسین نے پشاور زلمی کے خلاف پی ایس ایل میں اپنا دوسرا میچ کھیلا۔ اس سے قبل وہ ملتان سلطانز کے خلاف میچ میں بھی لاہور قلندرز کی ٹیم کا حصہ تھے لیکن بہت مہنگے ثابت ہوئے تھے۔
انہوں نے 2.1 اوورز میں 11 کی اکانومی ریٹ سے 24 رنز دیئے تھے جس کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف میچ میں انہیں ڈراپ کر دیا گیا تھا۔