Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان انڈر-19 ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین حیدر علی پاکستان سپر لیگ کے جاری ایڈیشن میں پشاور زلمی کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ ایونٹ میں حیدر علی اب تک زیادہ بڑی اننگز تو نہیں کھیل سکے ہیں لیکن انہوں نے اپنی کارکردگی سے شائقین کرکٹ ہو یا سابق کرکٹرز سب کو متاثر کر دیا ہے۔
حیدر علی نے چار میچوں میں 157.14 کے اسٹرائیک ریٹ سے 110 رنز اسکور کیے ہیں جبکہ نوجوان بیٹسمین پی ایس ایل فائیو میں ابھی تک زیادہ چھکے لگانے والے دوسرے بیٹسمین بھی ہیں۔ انہوں نے پی ایس ایل فائیو میں 7 چھکے لگائے ہیں۔
ملتان سلطانز کے خلاف جب حیدر علی نے 27 گیندوں پر 47 رنز کی اننگز کھیلی تھی تو قومی ٹیم کے بولنگ کوچ وقار یونس نے کمینٹری کرتے ہوئے کہا تھا کہ نوجوان بیٹسمین حیدر علی میں بہت ٹیلنٹ موجود ہے، سلیکٹرز حیدر علی پر نظر رکھیں۔
انہوں نے لاہور قلندرز کے خلاف 12 گیندوں پر 283.33 کے اسٹرئیک ریٹ سے 34 رنز بنائے تو رمیز راجہ نے بھی وقاریونس کے جملے دہرا دیے۔ رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم کے سلیکٹرز کو اس نوجوان لڑکے پر نظر رکھنی چاہیے۔
لاہور قلندرز کیخلاف حیدر علی کی اننگز کے بعد راشد لطیف نے بھی ٹویٹ کر کے سوال کیا کہ حیدر علی اگلے بابر اعظم بن سکیں گے؟