Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

ساؤتھ افریقہ کے مایہ ناز فاسٹ باؤلر ڈیل اسٹین پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں فائیو حصہ لینے کے لیے اسلام آباد پہنچ چکے ہیں۔ وہ پہلی مرتبہ پی ایس ایل میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔
ڈیل اسٹین پی ایس ایل فائیو میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے اسکواڈ کا حصہ ہیں۔ ساؤتھ افریقی فاسٹ باؤلر ایونٹ کے آغاز سے قبل ٹیم کو اس لیے جوائن نہیں کر سکے تھے کیونکہ وہ آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے میں مصروف تھے۔
فرنچائز کے مالک علی نقوی نے اپنے ٹویٹر پیغام میں ڈیل اسٹین کو خوش آمدید کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ کو ٹیم کے باقی کھلاڑیوں کے ساتھ دیکھنے کا منتظر ہوں۔
ڈیل اسٹین نے پاکستان پہنچتے ہی ٹویٹر پر ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے اپنے چاہنے والوں کو آگاہ کیا میں پاکستان آ گیا ہوں۔ انہوں نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے مداحوں کو کہا کہ آپ سب سے جلد ملاقات ہو گی۔