Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فور اور فائیو کے ترانے کو شائقین کرکٹ کی جانب سے زیادہ پسند نہیں کیا گیا۔ اس کی بڑی وجہ علی ظفر تھے کیونکہ انہوں نے پہلے تین ایڈیشنز میں پی ایس ایل کے ترانوں کا اعلیٰ معیار سیٹ کر دیا تھا۔
پی ایس ایل فور میں فواد افضل خان کی جانب سے گائے ہوئے ترانے نے جہاں شائقین کو مایوس کیا وہیں پانچویں ایڈیشن میں علی عظمت، ہارون رشید، عارف لوہار اور عاصم اظہر جیسے نامور گلوکار اکٹھے ہو کر بھی شائقین کو خوش نہ کر سکے۔
اس کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے ایک مہم شروع کی جس میں انہوں نے علی ظفر سے درخواست کی کہ وہ ذاتی حیثیت میں پی ایس ایل گانا تیار کر کے ریلیز کر دیں جس پر انہوں نے فوری ہامی بھری اور کام شروع کر دیا۔
علی ظفر نے پی ایس ایل ترانے کی ریکارڈنگ مکمل کر لی ہے جبکہ اس کی ویڈیو شوٹنگ میں ہو چکی ہے۔ علی ظفر نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ ہماری کوشش ہے اتوار یعنی یکم مارچ کو ویڈیو جاری کر دی جائے۔ انہوں نے ویڈیو پوسٹر کی ایک تصویر بھی ٹویٹر پر شیئر کر دی ہے۔