Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر سورو گنگولی نے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کی میٹنگ سے پہلے ہی اعلان کر دیا ہے کہ ایشیاء کپ کا انعقاد متحدہ عرب امارات میں ہو گا۔ اے سی سی نے رواں سال ہونے والے ایشیاء کپ کی میزبانی پاکستان کو سونپی تھی لیکن بھارتی ٹیم کے پاکستان نہ آنے کی وجہ سے ایونٹ کے متبادل وینیو پر غور کیا جا رہا تھا۔
اے سی سی کی میٹنگ 3 مارچ کو شیڈول ہے جس میں ایشیاء کپ 2020 کے وینیو کا حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔ سورو گنگولی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ پر ہونے والا ایشیا کپ یو اے ای میں ہی ہو گا جس میں بھارت اور پاکستان کی ٹیمیں بھی شرکت کریں گی۔
ایشیاء کپ کے چند میچز کا پاکستان میں انعقاد اس لیے ممکن نہیں ہے کیونکہ اس صورت میں پی سی بی کو لاجسٹک مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ اس کے علاوہ پی سی بی کو شاید مالی نقصان بھی اٹھانا پڑے۔