Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

آسٹریلیا کے سابق آل راؤنڈر شین واٹسن ان دنوں پاکستان میں پی ایس ایل کھیلنے میں مصروف ہیں۔ شین واٹسن نے ایک آن لائن ویب سائٹ کو انٹرویو کو دیتے ہوئے کہا کہ وہ آسٹریلوی ٹیم کے دورہ پاکستان کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ سابق آسٹریلوی کرکٹر نے کہا کہ گزشتہ سال پاکستان آیا تو میری فیملی شدید پریشان تھی لیکن یہاں سیکیورٹی انتظامات دیکھے تمام غلطی فہمیاں دور ہو گئیں۔
انہوں نے کہا کہ میں نے اردو کے چند الفاظ سیکھ لیے ہیں جن میں السلام و علیکم اور شکریہ شامل ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میں نے کراچی میں بریانی کھائی لیکن مجھے باربی کیو زیادہ پسند ہے اور میں نے ایک ریستوران میں خوب کباب کھائے۔
شین واٹسن نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد کی صلاحیتوں کی تعریف بھی کی۔ انہوں نے کہا کہ سرفراز احمد نے اس فرنچائز کیلئے بہترین انداز میں خدمات انجام دیں، ہماری ٹیم کی کارکردگی سرفراز کی محنت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔