Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

گزشتہ روز خراب موسم کے باعث اسلام آباد سے جانے والی پروازیں منسوخ کر دی گئی تھیں جس وجہ سے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم اسلام آباد سے ملتان روانہ نہیں ہو سکی تھی۔ پاکستان ایئر فورس (پی اے ایف) کی مدد سے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم ملتان پہنچی اور ہوم ٹیم کے خلاف میچ کھیلا۔
پی سی بی ذرائع کے مطابق پی اے ایف کے تعاون سے سرفراز الیون میچ سے صرف 3 گھنٹے پہلے ملتان پہنچی ورنہ میچ کا انعقاد خطرے میں تھا۔ دوسری جانب خراب موسم کے باعث ہی کراچی کنگز کی ٹیم بھی ملتان میں پھنس گئی تھی اور تمام فلائٹس منسوخ ہو گئیں تھیں۔
پی اے ایف نے کراچی کنگز کو ملتان سے راولپنڈی پہنچایا تا کہ پی ایس ایل میچز میں کسی قسم کی رکاوٹ نہ ہو۔ اس حوالے سے اپنے ٹویٹ میں کراچی کنگز کے کوچنگ پینل میں شامل فیصل اقبال نے کہا کہ خراب موسم کے باوجود ہمیں ملتان سے اسلام آباد پہنچانے پر پی اے ایف کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔