Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

ملتان سلطانز کے ساؤتھ افریقی بیٹسمین رائلی روسو نے پی ایس ایل کی تاریخ کی تیز ترین سنچری بنا ڈالی۔ رائلی روسو نے اپنے ہم وطن ساؤتھ افریقی بیٹسمین کیمرون ڈیلپورٹ کا ریکارڈ توڑا۔ ملتان میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف رائلی روسو وکٹ پر آئے تو ملتان سلطانز کے 8 اوورز میں 48 رنز پر 3 کھلاڑی آؤٹ ہو چکے تھے۔
رائلی روسو نے وکٹ پر آ کر بازی پلٹ دی اور چھکے چوکوں کی برسات کر کے کوئٹہ کے بولرز کو ہلکان کر ڈالا۔ انہوں نے 43 گیندوں پر پی ایس ایل کی تیز ترین سنچری مکمل کی۔ رائلی روسو نے اننگز میں 6 چھکے اور 10 چوکے لگائے۔ وہ 44 گیندوں پر 100 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
یہ پی ایس ایل میں ملتان سلطانز کے کسی بھی بیٹسمین کی سب سے بڑی انفرادی اننگز بھی تھی۔ اس سے پہلے اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کرتے ہوئے کیمرون ڈیلپورٹ نے لاہور قلندرز کے خلاف 49 گیندوں پر سنچری مکمل کی تھی۔ شرجیل خان اور کولن انگرام نے 50، 50 گیندوں پر سنچری بنا رکھی ہے۔