Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان سپر لیگ 2019 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے لیے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر کے فرنچائز کو ٹائٹل جتوانے والے شین واٹسن اس مرتبہ کچھ بجھے بجھے نظر آ رہے تھے۔ پہلے چار میچز میں وہ ٹیم کے لیے خاطرخواہ کارکردگی پیش نہیں کر سکے تھے۔
وہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف 15، پشاور زلمی کے خلاف 8، کراچی کنگز کے خلاف 27 اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف دوسرے میچ میں صرف 9 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے تھے۔
ملتان سلطانز کے خلاف بڑے ہدف کے تعاقب میں شین واٹسن نے ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کیا اور 27 گیندوں پر اپنی نصف سنچری مکمل کی۔ انھوں نے 41 گیندوں پر 80 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی۔
وہ عمران طاہر کی گیند پر معین علی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم ملتان کے خلاف میچ تو ہار گئی مگر اگلے میچز کے لیے کوئٹہ کے لیے مثبت خبر یہ ہے کہ ان کے اہم بیٹسمین فارم میں واپس آ گئے ہیں۔