Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان سپر لیگ کے 12ویں میچ میں میں ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 30 رنز سے شکست دے دی۔ ملتان سلطانز نے پہلے کھیلتے ہوئے 20 اوورز میں 199 رنز بنائے۔ رائلی روسو نے 43 گیندوں پر پی ایس ایل کی تاریخ کی تیز ترین سنچری اسکور کی۔ جواب میں شین واٹسن کی دھواں دھار اننگز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو میچ میں واپس لے آئی۔
انھوں 41 گیندوں پر 80 رنز اسکور کر لیے تھے اور اپنی ٹیم کو ہدف کی جانب لے جا رہے تھے کہ عمران طاہر نے پھر میچ کا پانسہ پلٹ دیا۔ انھوں نے چار اوورز میں صرف 27 رنز دے کر شین واٹسن کی اہم وکٹ سمیت 2 شکار کیے۔ وہ 8 وکٹوں کے ساتھ پی ایس ایل فائیو کے ٹاپ اسپنر ہیں۔
شاہد آفریدی کی جگہ ٹیم میں آنے والے بلاول بھٹی بھی چھائے رہے۔ انھوں نے 4 اوورز میں 26 رنز دے کر 3 اہم وکٹیں حاصل کیں اور ٹیم کی جیت میں مرکزی کردار ادا کیا۔ پی ایس ایل میں چار فتوحات کے ساتھ ملتان سلطانز کی پوزیشن مزید مضبوط ہو گئی ہے اور اس کے پلے آف کھیلنے کے امکانات روشن ہیں۔