Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

دورہ بھارت سے پہلے ساؤتھ افریقی ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا۔ فاسٹ بولر کگیسو ربادا گروئن انجری کے باعث آسٹریلیا کے خلاف جاری ون ڈے سیریز اور آئندہ ماہ دورہ بھارت سے بھی باہر ہو گئے۔ کگیسو رباڈا آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں انجری کا شکار ہوئے تھے اور وہ تقریباََ چار ہفتوں تک کرکٹ سرگرمیوں میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔
آسٹریلیا اور ساؤتھ افریقہ کے درمیان ون ڈے سیریز کل سے شروع ہو چکی ہے تاہم ابھی کگیسو رباڈا کے متبادل کھلاڑی کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ کگیسو رباڈا کی انجری کے باعث مسلسل تیسرے سال ان کی آئی پی ایل میں شرکت خطرے میں پڑ گئی ہے۔
وہ 2018 میں انجری کے باعث آئی پی ایل سے باہر ہو گئے تھے جبکہ 2019 میں کچھ میچز کھیلنے کے بعد وہ انجری کے باعث ایونٹ ادھورا چھوڑ گئے تھے۔