Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

دور حاضر میں بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کا شمار دنیا کے بہترین بیٹسمینوں میں ہوتا ہے۔ کسی بھی بولر کیلئے ویرات کوہلی کی وکٹ حاصل کرنا بہت اہمیت رکھتی مگر نیوزی لینڈ کے ٹم ساؤتھی ایسے بولر ہیں جن کے سامنے ویرات کوہلی کے بھی بیٹنگ کرتے ہوئے پاؤں ڈگمگا جاتے ہیں۔
بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں ٹم ساؤتھی نے ویرات کوہلی کو آؤٹ کیا تھا اور اسی کیساتھ وہ بھارتی کپتان کو انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ مرتبہ آؤٹ کرنے والے بولر بن گئے۔ ٹم ساؤتھی نے تینوں فارمیٹس میں 10 مرتبہ ویرات کوہلی کی وکٹ حاصل کی ہے۔
کیوی فاسٹ بولر نے بھارتی کپتان کو 6 مرتبہ ون ڈے کرکٹ، 3 بار ٹیسٹ کرکٹ اور ایک مرتبہ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں پویلین واپسی کا راستہ دکھایا ہے۔ ویرات کوہلی، ٹم ساؤتھی کے ہاتھوں دس مرتبہ آؤٹ ہونے والے پہلے بیٹسمین نہیں ہیں۔
ان سے قبل سری لنکا کے دیموتھ کرونارتنے بھی 10 مرتبہ کیوی فاسٹ بولر کا شکار بن چکے ہیں۔ ویرات کوہلی کی اگر دورہ نیوزی لینڈ کی کارکردگی پر نظر ڈالیں تو وہ پورے دورے پر ناکام رہے ہیں۔
انہوں نے ٹی ٹوئنٹی سیریز میں 4 میچوں میں 26 کی اوسط سے 105 رنز بنائے۔ ون ڈے سیریز میں ویرات کوہلی 3 میچوں میں ایک نصف سنچری کے ساتھ صرف 75 اسکور کر سکے جبکہ ٹیسٹ سیریز میں انہوں نے صرف 38 رنز بنائے۔