Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈکوچ مکی آرتھر اس وقت سری لنکن کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ کی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔ مکی آرتھر پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ ساتھ پی ایس ایل میں کراچی کنگز کے ہیڈکوچ کی ذمہ داریاں بھی انجام دے رہے تھے اور وہ اب تک نہ ہی پی ایس ایل میں گزرا ہوا وقت بھولے ہیں نہ کراچی کنگز کو۔
ایک ویڈیو پیغام میں مکی آرتھر نے پی ایس ایل کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل دنیا کی ایک بہترین لیگ ہے اور یہ ایونٹ پاکستان کرکٹ کی بہتری میں بہت اہم کردار ادا کر رہا ہے۔
سابق کوچ نے یہ بھی کہا کہ پاکستان سپر لیگ میں کرکٹ کا معیار بہت اچھا ہے۔ مکی آرتھر نے ویڈیو میں کراچی کنگز زندہ آباد کا نعرہ بھی لگایا اور کہا کہ وہ پی ایس ایل کو یاد کرتے ہیں۔ یاد رہے مکی آرتھر کراچی کنگز کے ہیڈکوچ رہ چکے ہیں۔