پاکستان سپر لیگ سیزن فائیو میں لاہور قلندرز کو اب تک تین میچوں میں مسلسل شکستوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ لاہور قلندرز کے حوالے سے قومی ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق کہتے ہیں کہ لاہور قلندرز کی ٹیم بری نہیں بلکہ اچھی ہے لیکن پرفارم نہیں کر پا رہی۔ انضمام الحق نے لاہور قلندرز کی ناقص کارکردگی کی وجہ سہیل اختر کی کپتانی کو قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ سہیل اختر کے فیصلوں میں غلطیاں نظر آ رہی ہیں، ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں میچ ایک سے دو اوورز میں پلٹ جاتا ہے اس لیے غلطی کی گنجائش بالکل بھی نہیں ہوتی۔ انضمام الحق سمجھے ہیں کہ نہ صرف لاہور بلکہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم بھی اچھا پرفارم نہیں کر رہی۔ ان کا ماننا ہے کہ دونوں ٹیموں نے نئے کپتان بنائے اور جب نوجوان کپتان بنائے جاتے ہیں تو ٹیم کی پرفارمنس پر فرق پڑتا ہے۔ انضمام الحق نے مزاحیہ انداز میں یہ بھی کہا کہ لاہور قلندرز والے اپنا صدقہ دیں۔