Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

نیوزی لینڈ میں ٹیسٹ سیریز بھارتی کپتان ویرات کوہلی کے لیے کسی ڈراؤنے خواب سے کم ثابت نہ ہوئی۔ دو ٹیسٹ میچز کی سیریز ویرات کوہلی کے کیریئر کی دوسری بدترین سیریز ثابت ہوئی۔ نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کی 4 اننگز میں ویرات کوہلی 9.50 کی اوسط سے صرف 38 رنز ہی بنا سکے۔
ویرات کوہلی نے 17-2016 کی بارڈر گواسکر سیریز میں 9.20 کی اوسط سے رنز بنائے تھے اور اس سیریز کے بعد ایسا پہلی مرتبہ ہوا کہ وہ مسلسل چار اننگز میں نصف سنچری اسکور نہ کر سکے ہوں۔
بھارتی کپتان اور دیگر بیٹسمینوں کی بدترین ناکامی کے باعث بھارت کو دو میچز کی سیریز میں کلین سویپ شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ پہلے ٹیسٹ میچ میں بھی نیوزی لینڈ نے با آسانی کامیابی حاصل کی تھی۔