Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پی ایس ایل فائیو کے میچز کے دوران ملتان کرکٹ اسٹیڈیم شاندار مناظر پیش کر رہا تھا۔ 12 سال بعد لگنے والے میلے میں پی ایس ایل کے تین میچز کو تقریبا 80 ہزار شائقین نے اسٹیڈیم میں بیٹھ کر انجوائے کیا۔ ملتان سلطانز نے بھی اپنے فینز کو مایوس نہیں کیا اور تینوں میچز میں کامیابی حاصل کی۔ ملتان سلطانز کے کوچ اینڈی فلاور نے بھی ان لمحات سے خوب لطف اٹھایا۔
اینڈی فلاور کا کہنا ہے کہ ملتان میں ان کا مختصر قیام ایک یاگار لمحہ رہے گا، یہاں کے لوگوں کی گرمجوشی اور بھرپور مہمان نوازی نے اسکواڈ میں شامل تمام اراکین کے دل جیت لیے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ میزبان ٹیم کی حوصلہ افزائی کرنے کے لیے شائقینِ کرکٹ کا ایک بڑی تعداد میں اسٹیڈیم کا رخ کرنے پر تمام کھلاڑی پرجوش تھے اور میچز میں مداحوں سے کھچا کھچ بھرے اسٹیڈیم کا ماحول شاندار تھا۔
اینڈی فلاور نے مزید کہا کہ وہ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم کو دنیا کے چند بہترین اسٹیڈیمز میں شمار کرتے ہیں اور وہ یہاں جلد واپسی کے لیے پرامید ہیں۔