Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کے لیے فضاء سازگار ہو چکی ہے اور انٹرنیشنل کھلاڑیوں کی آمد کا سلسلہ بھی چل نکلا ہے۔ اس کا اندازہ اس بات سے بخوبی لگایا جا سکتا ہے کہ سابق امپائر سائمن ٹافل اور سابق کرکٹر کرٹلی امبروز کے بعد آسٹریلیا کے لیجنڈری سابق کرکٹر گریگ چیپل نجی دورے پر پاکستان آئے ہوئے ہیں۔
گریگ چیپل نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں جو کرکٹ کھیلی آج بھی یاد ہے، میرے کرکٹ کیریئر کے بہترین ٹورز میں سے 1981 کا دورہ پاکستان یاد گار دورہ تھا۔ سابق کرکٹر کا پاکستان کی تعریف کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان کے لوگ بہت مہمان نواز ہیں۔
گریگ چیپل نے شہر قائد میں جاوید میانداد سے بھی ملاقات کی۔ دونوں لیجنڈری کرکٹرز نے کرکٹ کے امور پر تبادلہ خیال کیا اور ماضی کی حسین یادیں بھی تازہ کیں۔ سابق آسٹریلوی کھلاڑی نے پاکستان میں وزیراعظم عمران خان سے بھی ملاقات کی تھی جس میں ویو رچرڈز اور شین واٹسن بھی موجود تھے۔