Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے اہم میچ میں ساؤتھ افریقہ نے پاکستان کو 17 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔ سڈنی میں کھیلے گئے میچ میں ساؤتھ افریقہ نے پہلے کھیلتے ہوئے 136 رنز اسکور کیے۔ ساؤتھ افریقہ کی ویمن کرکٹر لورا ولورڈٹ نے 53 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور پلیئر آف دی میچ قرار پائیں۔
پاکستان کی جانب سے ڈیانا بیگ نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ ہدف کے تعاقب میں قومی ویمن ٹیم 5 وکٹوں پر 119 رنز ہی بنا سکی۔ پاکستان کی جویریہ خان نے 31 اور منیبہ علی نے 12 رنز بنائے۔ عالیہ ریاض کے 39 رنز بھی ٹیم کے کام نہ آ سکے اور شکست کے بعد پاکستان سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہو گیا۔
پاکستان نے پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز کو شکست دی تھی جس کے بعد انگلینڈ اور ساؤتھ افریقہ سے اسے شکست ہوئی۔ قومی ٹیمن ٹیم آخری میچ تھائی لینڈ کے خلاف کھیلے گی۔