Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

اسلام آباد یونائیٹڈ کے اوپننگ بیٹسمین لیوک رونکی گزشتہ دو میچوں میں ناکام ہوئے تھے۔ انہوں نے لاہور قلندرز کے خلاف 1 رن بنایا تھا جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف وہ 11 رنز بنا سکے تھے لیکن کراچی کنگز کے خلاف انہوں نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔ وکٹ کیپر بیٹسمین نے 2 چھکوں اور 9 چوکوں کی مدد سے 58 گیندوں پر 85 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔
پی ایس ایل میں لیوک رونکی کا کراچی کنگز کے خلاف ریکارڈ بہت عمدہ رہا ہے۔ انہوں نے کراچی کنگز کے خلاف چھ میچوں میں 116.66 کی اوسط سے 350 رنز اسکور کیے ہیں جس میں ان کی 4 نصف سینچریاں بھی شامل ہیں۔
پی ایس ایل میں لیوک رونکی کا 94 رنز کا بہترین اسکور بھی کراچی کنگز کے خلاف ہے۔ کراچی کنگز کے خلاف سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹسمینوں پر نظر ڈالیں تو کامران اکمل کے بعد لیوک رونکی فہرست میں دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔