Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

آل راؤنڈر شاداب خان پاکستان سپر لیگ کے جاری ایڈیشن میں بہترین بیٹسمین کے طور پر ابھر کر سامنے آئے ہیں۔ شاداب خان نے کراچی کنگز کے خلاف پنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پی ایس ایل فائیو میں اپنی دوسری نصف سنچری اسکور کی۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کے 77 رنز کے مجموعی اسکور پر 3 کھلاڑی پویلین روانہ ہو گئے تھے جس کے بعد شاداب خان نے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے 31 گیندوں پر 54 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔
شاداب خان اور لیوک رونکی نے چوتھی وکٹ پر 107 رنز کی شراکت بنائی تھی جو کہ پی ایس ایل میں چوتھی وکٹ پر اسلام آباد یونائیٹڈ کی طرف سب سے بڑی پارٹنرشپ تھی۔
اگر رواں ایونٹ میں شاداب خان کی بطور بیٹسمین کارکردگی دیکھی جائے تو انہوں نے 4 اننگز میں 51 کی اوسط سے 153 رنز اسکور کیے ہیں اور لیوک رونکی کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کے دوسرے کامیاب بیٹسمین رہے ہیں۔