Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

لاہور قلندرز کو پاکستان سپر لیگ کے رواں ایڈیشن کے ابتدائی 3 میچوں میں شکست کا سامنا پرنا پڑا ہے اور ٹیم کی اس کارکردگی سے ہیڈکوچ عاقب جاوید بھی ناخوش ہیں۔ عاقب جاوید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل فائیو میں ہماری ٹیم کا آغاز بالکل بھی اچھا نہیں رہا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہماری ٹیم میں تمام تجربہ کار بیٹسمین شامل ہیں اور ٹاپ آرڈر نے ہر میچ میں اچھا آغاز بھی فراہم کیا ہے لیکن مڈل آرڈر میں زیادہ وکٹیں گریں۔ انہوں نے بولرز کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ اگر اسکور بورڈ پر رنز نہیں ہوں گے تو بولرز دفاع کیسے کریں گے۔
عاقب جاوید کا سہیل اختر کے حوالے سے کہنا تھا کہ کپتان سہیل اختر میدان میں اکیلے نہیں ہوتے دیگر سینیئر کھلاڑی بھی مشورے دے رہے ہوتے ہیں۔ انہوں نے لاہور قلندرز کے مداحوں کو تسلی دیتے ہوئے کہا کہ اگر تین میچ لگاتار ہارے ہیں تو ��گے جیت بھی سکتے ہیں۔