Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم پاکستان سپر لیگ کے رواں سیزن میں بطور بولر زیادہ کامیاب نہیں ہوئے ہیں۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف جہاں محمد عامر اور کرس جورڈن جیسے بولر مہنگے ثابت ہوئے وہیں عماد وسیم نے اپنے 4 اوورز میں 31 رنز دے کر کولن انگرام کی وکٹ حاصل کی۔
اسلام آباد یونائیٹڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 3 وکٹوں کے نقصان پر 183 رنز اسکور کیے۔ ہدف کے تعاقب میں ایلکس ہیلز نے نصف سنچری اسکور کی اور عماد وسیم نے اننگز کے آخر میں بہترین بلے بازی کا مظاہرہ کر کے کراچی کنگز کو ایونٹ میں دوسری کامیابی دلائی۔
عماد وسیم نے 15 گیندوں پر 32 رنز اسکور کیے اور 19ویں اوور میں فہیم اشرف کو لگاتار دو چھکے مار کر اپنی ٹیم کی فتح کو یقینی بنایا۔ کراچی کنگز کی ٹیم نے 18.4 اوورز میں 184 رنز کا ہدف عبور کیا۔
بیٹنگ کے دوران عماد وسیم کی ٹانگ میں تکلیف ہو گئی تھی اور انہیں رنز لینے میں بھی پریشانی ہو رہی تھی۔ میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے عماد وسیم نے تصدیق کی کہ انہیں کسی قسم کی انجری نہیں ہوئی ہے۔