Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان کے معروف گلوکار علی ظفر نے عوام سے جو وعدہ کیا تھا اسے پورا کر دیا۔ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پانچویں ایڈیشن کا آفیشل ترانہ ناکام ہونے کے بعد پاکستانی عوام کی بھرپور درخواست پر علی ظفر نے پی ایس ایل پر ایک ترانہ بنانے کا وعدہ کیا۔ انہوں نے پی ایس ایل فائیو کے لیے ذاتی حیثیت میں تیار کیا جانے والے ترانہ "میلہ لوٹ لیا" جاری کر دیا ہے۔
اس ترانے کی 5 منٹ 10 سیکنڈز کی ویڈیو میں شائقین کی جانب سے بھیجے گئے ڈانس کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ علی ظفر کے گائے ہوئے ترانے کو بھرپور پذیرائی مل رہی ہے۔ "میلہ لوٹ لیا" ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا اور چند گھنٹوں میں لاکھوں لوگ یوٹیوب پر اس ترانے کو سن چکے ہیں۔
علی ظفر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اس ترانے کو فینز کے نام کرتے ہوئے لکھا کہ بھائی نے صرف اپنے مداحوں کے لیے اپنا وعدہ پورا کیا، تیز آواز میں بجا دو اور میلہ لوٹ لو۔