پاکستان ویمن ٹیم نے ویسٹ انڈیز کے خلاف فتح کے ساتھ ایونٹ کا آغاز کیا تھا۔ اس کے بعد قومی ویمن ٹیم کو لگاتار دو شکستوں کا منہ دیکھنا جس کے بعد پاکستان کی ٹیم سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہو گئی۔
انگلینڈ کے سابق کپتان ناصر حسین ان دنوں آسٹریلیا میں جاری آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں کمینٹری کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ میگا ایونٹ میں ایک میچ کے دوران ناصر حسین نے پاکستان کی کارکردگی پر رائے کا اظہار کیا۔
ناصر حسین کا ساؤتھ افریقہ اور پاکستان کے درمیان کھیلے گئے میچ میں کمینٹری کرتے ہوئے کہنا تھا کہ رواں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کی ٹیم میں بہت بہتری نظر آئی لیکن ان کو مزید محنت کرنے کی ضرورت ہے۔
یاد رہے پاکستان نے آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں اپنا آخری میچ آج تھائی لینڈ کے خلاف کھیلا۔ اس سے قبل پاکستان کو انگلینڈ اور ساؤتھ افریقہ کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی جبکہ ویسٹ انڈیز کے خلاف کامیابی ملی تھی۔