Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پانچویں ایڈیشن میں مصباح الحق اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہیڈکوچ کی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔ مصباح الحق پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر اور ہیڈکوچ بھی ہیں۔ مصباح الحق کا پی ایس ایل کے حوالے سے کہنا ہے کہ یہ لیگ ڈومیسٹک کرکٹ سے اگلے لیول پر ہے جبکہ انٹرنیشنل لیول کے قریب ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل فائیو اس لیے بھی اہم کیوںکہ رواں سال ایشیاء کپ اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کھیلے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل فائیو میں بہت سے کھلاڑیوں پر نظر ہے کیونکہ ہم ٹی ٹوئنٹی کے دو ایونٹس کے کھلاڑی تلاش کر رہے ہیں۔
مصباح الحق نے مزید کہا کہ ہم اوپننگ بیٹسمین تلاش کر رہے ہیں جبکہ ایک ایسے بیٹسمین کی بھی تلاش ہے جو اختتامی اوورز میں دھواں دھار بیٹنگ کر سکے۔