Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

کراچی کنگز کے خلاف میچ میں وہاب ریاض پشاور زلمی کی جانب سے ٹاس کرنے آئے تو شائقین کرکٹ حیران رہ گئے۔ ڈیرن سیمی کی جگہ کراچی کنگز کے خلاف میچ میں وہاب ریاض نے پشاور زلمی کی قیادت کی۔ ٹاس کے موقع پر وہاب ریاض سے ڈیرن سیمی کے بارے میں سوال ہوا تو انھوں نے کہا کہ وہ آج آرام کر رہے ہیں۔
میچ کے دوران انٹرویو دیتے ہوئے جاوید آفریدی نے کہا کہ ڈیرن سیمی کا انجری کا مسئلہ نہیں ہے، وہ چاہتے تھے کہ آج کے میچ میں وہاب ریاض کو قیادت کرائی جائے جس وجہ سے ان کو موقع دیا گیا۔ پشاور زلمی کے مالک نے کہا کہ ڈیرن سیمی ہمارے اہم کھلاڑی ہیں اور آئندہ میچز میں وہ ایکشن میں نظر آئیں گے۔
جاوید آفریدی کے مطابق ڈیرن سیمی کو پاکستان کے سب سے بڑے اعزاز سے نوازنے کا فیصلہ کرنا پوری پشاور زلمی ٹیم کے لیے باعث فخر ہے۔