Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

نیوزی لینڈ کے خلاف کرائسٹ چرچ ٹیسٹ میچ کے دورن بھارتی کپتان ویرات کوہلی کراؤڈ کی جانب انگلی سے اشارہ کر کے نازیبا الفاظ استعمال کرتے ہوئے نظر آئے۔ کرائسٹ چرچ ٹیسٹ میچ کے بعد کیوی صحافی نے ان سے اس بارے میں جاننے کی کوشش کی تو ویرات کوہلی شرمندہ ہونے کے بجائے صحافی پر ہی چڑھ دوڑے۔
انھوں نے کہا کہ آپ کو پوری معلومات لینی چاہیے اور معلومات کے ساتھ مکمل سوال کرنا چاہیے، پہلے جا کر یہ پتہ کریں کہ وہاں ہوا کیا تھا۔ بھارتی کپتان کا کہنا تھا کہ اگر آپ کوئی تنازع کھڑا کرنا چاہتے ہیں تو یہ صحیح جگہ نہیں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ میں نے واقع کو پہلے ہی میچ ریفری کو رپورٹ کر دیا تھا اور انھوں نے اس پر کوئی اعتراض نہیں کیا۔ واضح رہے کہ بھارت کو نیوزی لینڈ کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں بھارت کو کلین سویپ شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔