Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پشاور زلمی کے خلاف میچ میں کراچی کنگز کے فاسٹ بولر محمد عامر پرانے روپ میں نظر آئے۔ انہوں نے پشاور زلمی کے بیٹسمینوں کو وکٹ پر ٹھہرنے نہ دیا۔ راولپنڈی میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو محمد عامر نے کراچی کنگز کو شاندار آغاز فراہم کیا۔ پہلے انھوں نے پہلے ہی اوور میں ٹام بینٹن اور پھر حیدر علی کو پویلین کی راہ دکھا دی۔
پہلے شاندار اسپیل کے بعد عامر نے دوسرے اسپل میں بھی زبردست واپسی کی اور مزید دو شکار کیے۔ انھوں نے کارلوس بریتھ ویٹ اور لوئس گریگری کو آؤٹ کیا۔ اس سے پہلے کھیلے گئے میچز میں محمد عامر اپنی بولنگ کا جادو نہیں دکھا سکے تھے۔
اس میچ سے قبل وہ 4 میچز میں صرف 4 وکٹیں ہی لے سکے تھے لیکن پشاور زلمی کے خلاف شاندار پرفارمنس کے بعد محمد عامر سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولرز کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آ گئے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے نوجوان فاسٹ بولر محمد حسنین ایونٹ میں اب تک سب سے زیادہ وکٹ لینے والے بولر ہیں جن کی وکٹوں کی تعداد 9 ہے۔