Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پی ایس ایل فائیو میں شعیب ملک پشاور زلمی کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ کراچی کنگز کے خلاف میچ سے پہلے وہ پشاور زلمی کے لیے کارآمد ثابت نہیں ہوئے تھے۔ کراچی کے خلاف پشاور زلمی کی تین وکٹیں صرف 10 رنز پر گر گئی تھیں۔ حیدر علی اور کامران اکمل 4، 4 اور ٹام بینٹن صفر پر پویلین لوٹ چکے تھے۔
شعیب ملک نے ایسے مشکل حالات میں اننگز کو سنبھالا اور اسکور کو آگے بڑھایا۔ انھوں نے لیام لیونگسٹون اور لوئس گریگری کے ساتھ اہم پارٹنر شپ بنائیں اور پشاور زلمی کا اسکور 151 رنز تک پہنچانے میں مدد دی۔ شعیب ملک نے 55 گیندوں پر 68 رنز اسکور کیے جس میں 6 چوکے اور 1 چھکا شامل تھا۔
کراچی کنگز کے خلاف پشاور زلمی میچ تو ہار گئی مگر اگلے میچز کے لیے پشاور زلمی کے لیے مثبت خبر یہ ہے کہ ان کے اہم بیٹسمین فارم میں آ گئے جس کی بدولت مشکلات میں گھری پشاور زلمی کی ٹیم کو حوصلہ ملے گا۔