Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

کراچی کنگز نے پی ایس ایل فائیو میں مسلسل دوسری کامیابی حاصل کر لی۔ کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل پر تیسری پوزیشن پر قبضہ کر لیا۔ راولپنڈی میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو محمد عامر نے کراچی کنگز کو زبردست آغاز فراہم کیا۔
انھوں نے اننگز کے پہلے ہی اوور میں ٹام بینٹن اور حیدر علی کو پویلین واپس روانہ کیا۔ پی ایس ایل فائیو میں پہلا میچ کھیلنے والے عامر یامین نے کامران اکمل کا شکار کیا۔ شعیب ملک کے 68 رنز کی بدولت پشاور زلمی کی ٹیم 151 رنز تک پہنچنے میں کامیاب ہوئی۔
کراچی کنگز کے محمد عامر نے 4 اور کرس جارڈن نے 2 وکٹیں لیں۔ جواب میں کراچی کنگز کی پہلی وکٹ بھی جلد گر گئی۔ اس کے بعد ایلکس ہیلز اور بابر اعظم کے درمیان 101 رنز کی پارٹنر شپ قائم ہوئی جس نے میچ کراچی کنگز کے حق میں کر دیا۔
بابر اعظم نے 70 اور ایلکس ہیلز نے 49 رنز بنائے۔ کراچی نے ہدف 9 ویں اوور میں 4 وکٹوں پر حاصل کر لیا۔ محمد عامر مین آف دی میچ رہے۔