Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے بعد آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی۔ بھارت کو ٹیسٹ سیریز میں آؤٹ کلاس کرنے کے بعد کیوی ٹیم عالمی رینکنگ میں دو درجے ترقی کے بعد دوسری پوزیشن پر قابض ہو گئی ہے۔ نئی ٹیسٹ رینکنگ میں بھارت کی پوزیشن تو نہ بدلی لیکن کیویز اور بھارتی سورماؤں کے درمیان صرف چھ پوائنٹس کا فرق رہ گیا ہے۔
دوسری جانب آسٹریلیا کی ایک درجے تنزلی ہوئی جس کے بعد کینگروز تیسرے نمبر پر چلے گئے جبکہ انگلینڈ کی چوتھی پوزیشن ہے۔ ساؤتھ افریقہ، سری لنکا اور پاکستان کی رینکنگ پر کوئی فرق نہیں پڑا۔ پاکستان 85 پوائنٹس کیساتھ 7ویں نمبر پر موجود ہے۔
آئی سی سی ٹیسٹ چیمپین شپ یہ پہلی سیریز تھی جس میں بھارت کو شکست ہوئی۔ وہ سات ٹیسٹ میچز جیت کر 360 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر براجمان ہے۔
آسٹریلیا 296 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، نیوزی لینڈ 180 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے، انگلینڈ 146 پوائنٹس کیساتھ چوتھے جبکہ پاکستان 140 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر موجود ہے۔