Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پی ایس ایل فائیو سے قبل پی سی بی نے عمر اکمل کو اینٹی کرپشن کوڈ کے تحت معطل کر دیا تھا۔ ایک انٹرویو میں سابق کپتان جاوید میانداد نے عمر اکمل کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمر اکمل کے سسر مرحوم عبدالقادر میرے بہت اچھے دوست تھے، میں اپنے دوست کی طرف سے عمر اکمل کو وارننگ دیتا ہوں کہ وہ اپنی حرکتیں ٹھیک کر لیں،
سابق کپتان نے کہا کہ میں عمر اکمل کے والدین سے بھی درخواست کرتا ہوں کہ وہ عمر اکمل کو سنبھالیں، میں انہیں مشورہ دیتا ہوں کہ وہ اپنا رویہ درست کریں اور اپنی کرکٹ پر توجہ دیں۔
ان کا کہنا تھا کہ عمر اکمل درست انداز میں بھی پیسہ کما سکتے ہیں، اس قسم کی گری ہوئی حرکتیں کر کے پاکستان اور ملک کے کھلاڑیوں کو شرمندہ نہ کریں۔
جاوید میانداد نے مزید کہا کہ اگر عمر اکمل اپنا رویہ درست کر لیں گے اور اچھی پرفارمنس کا مظاہرہ کریں گے تو کمائی بھی ہو گی اور لوگ عزت بھی کریں گے۔