Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

بنگلہ دیش ون ڈے ٹیم کے کپتان مشرفی مرتضیٰ نے ایک منفرد ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔ زمبابوے کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں بنگلہ دیش نے کامیابی حاصل کی اور اس میچ میں مشرفی مرتضیٰ نے 35 رنز کے عوض 2 وکٹیں اپنے نام کیں۔ اسی کے ساتھ مشرفی مرتضیٰ بطور کپتان ون ڈے کرکٹ میں 100 وکٹیں مکمل کرنے والے بنگلہ دیش کے پہلے اور دنیا کے 5ویں بولر بن گئے۔
مشرفی مرتضیٰ نے 84 ون ڈے میچوں میں بنگلہ دیشی ٹیم کی قیادت کی ہے جس میں انہوں نے 35.58 کی اوسط سے 100 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ بطور کپتان زیادہ وکٹیں لینے والے بولرز کی فہرست میں سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کا پہلا نمبر ہے۔
وسیم اکرم نے 109 میچوں میں 158 وکٹیں حاصل کی ہوئی ہیں۔ شان پولک اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہیں جن کے کریڈٹ پر 134 وکٹیں ہیں جبکہ عمران خان 131 وکٹوں کیساتھ اس فہرست میں تیسرے نمبر پر براجمان ہیں۔