Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے لاہور قلندرز کی پاکستان سپر لیگ فائیو میں شکستوں کا ذمہ دار ٹیم مینجمنٹ اور عاقب جاوید کو قرار دے دیا۔ شعیب اختر کا کہنا تھا کہ ٹیم کے مالکان کو پتہ نہیں کیوں سمجھ نہیں آ رہی کہ عاقب جاوید صرف ٹرائلز اچھے لے سکتے ہیں، انہیں کرکٹ کی کوئی سمجھ نہیں، عاقب جاوید کو یہی نہیں پتا کہ کرکٹ کرانی کیسے ہے۔
سابق فاسٹ باؤلر نے کہا کہ لاہور قلندرز کی ٹیم میں تمام جارح انداز میں کرکٹ کھیلنے والے بیٹسمین ہیں، ایک کھلاڑی آؤٹ ہوتا ہے اور پوری ٹیم 100 رنز کے اندر آؤٹ ہو جاتی ہے، لاہور قلندرز کو مڈل آرڈر میں ایسے بیٹسمین کی ضرورت ہے جو صورتحال کے مطابق کرکٹ کھیلے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بہتر ہو گا اگر عاقب جاوید کو لاہور قلندرز کی ٹیم سے علیحدہ کر دیا جائے۔ شعیب اختر نے قلندرز کی ٹیم کے بارے میں یہ تک کہا کہ یہ ٹیم میں پی ایس ایل میں کرکٹ کے معیار کو خراب کر رہی ہے۔