Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

آسٹریلیا میں جاری ویمنز ٹوئنٹی ورلڈکپ میں چار سیمی فائنلسٹ ٹیموں کا فیصلہ ہو گیا۔ بھارتی ویمن ٹیم نے گروپ اے کے چاروں میچوں میں کامیابی حاصل کر کے پہلے ہی سیمی فائنل میں اپنی جگہ پکی کر لی تھی اور آسٹریلیا کی ٹیم گروپ اے سے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرنے والی دوسری ٹیم بن گئی۔ آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو شکست دے کر ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔
دوسری جانب گروپ بی میں انگلینڈ ویمن ٹیم نے چار میں سے تین میچوں میں کامیابی حاصل کر کے اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کیا جبکہ ساؤتھ افریقہ کی ٹیم نے پاکستان کو شکست دے کر ٹورنامنٹ میں مسلسل تیسری کامیابی حاصل کی اور سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔
آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا پہلا سیمی فائنل بھارت اور انگلینڈ جبکہ دوسرا سیمی فائنل آسٹریلیا اور ساؤتھ افریقہ کے درمیان 5 مارچ کو کھیلا جائے گا۔