Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

آئرلینڈ کی ورلڈکپ 2011 میں انگلینڈ کے خلاف تاریخی کامیابی کو 9 سال مکمل ہو چکے ہیں۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اس میچ کے حوالے سے 2 مارچ 2020 کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک پوسٹ کرتے لکھا کہ اس روز کیون اوبرائن کے 63 گیندوں پر 113 رنز کی بدولت انگلینڈ کو بنگلورو میں اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
آئی سی سی نے ایک تصویر بھی شیئر کی جس میں آئرش کرکٹرز کو خوشیاں مناتے دیکھا جا سکتا ہے۔ کیون اوبرائن کو وکٹ تھامے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ نائل اوبرائن ان سے بغل گیر ہیں لیکن انہوں نے اپنے ہاتھوں میں جوتے بھی تھامے ہوئے ہیں۔
اس تصویر پر آئرش کرکٹر اینڈی بلبیرنی نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ میں ہر سال اس کا جواب تلاش کرنے کی کوشش کرتا ہوں کہ نائل اوبرائن ان جوتوں کے ساتھ کیا کر رہے ہیں؟