Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2020 میں میزبان ٹیم آسٹریلیا کو سیمی فائنل مرحلے سے بڑا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ آسٹریلیا کی ویمن ٹیم کی آل راؤنڈر ایلیسی پیری ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہو کر میگا ایونٹ سے باہر ہو گئی ہیں۔ ایلیسی پیری نیوزی لینڈ کے خلاف اہم میچ میں فیلڈنگ کے دوران انجری کا شکار ہوئی تھیں۔
میڈیکل رپورٹس کے مطابق ایلیسی پیری کو سنجیدہ نوعیت کی انجری ہوئی ہے جس وجہ سے وہ دورہ ساؤتھ افریقہ پر بھی اسکواڈ کا حصہ نہیں ہوں گی۔ آسٹریلین ٹیم کی ڈاکٹر پِپ اِنگا کا کہنا ہے کہ اس انجری کی وجہ سے ایلیسی پیری کافی دیر تک کرکٹ سے دور رہیں گی۔
آسٹریلیا کی ویمن ٹیم کے ہیڈکوچ میتھیو موٹ نے کہا کہ ایلیسی پیری طویل عرصے سے ہمارے اسکواڈ کا بہت اہم حصہ ہیں اور ہمیں بہت دکھ ہے کہ وہ میگا ایونٹ کے اختتام تک کھیل نہیں سکیں گی۔
رواں ورلڈکپ انفرادی کارکردگی کے لحاظ سے ایلیسی پیری کے لیے اچھا ثابت نہیں ہوا تھا۔ انہوں نے چار میچوں میں صرف 26 رنز بنائے تھے جبکہ ایک وکٹ حاصل کی تھی۔