Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے جاری ایڈیشن میں عماد وسیم اور قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کراچی کنگز کی جانب سے کھیل رہے ہیں۔ بابر اعظم کو کراچی کنگز کا کپتان مقرر نہ کرنے پر کافی چہ میگوئیاں ہوئیں لیکن فرنچائز کے کپتان عماد وسیم نے ان خبروں پر ردعمل دیا ہے۔
عماد وسیم نے ایک کرکٹ ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ میں اور بابر اعظم ایک لمبے عرصے سے اکٹھے کھیل رہے ہیں، بابر میرے چھوٹے بھائی کی طرح ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر آپ بابر سے بھی پوچھیں گے تو وہ یہی کہے گا کہ میں اس کا بڑا بھائی ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم ایک دوسرے کا برا نہیں سوچتے اور بڑی فرنچائز کی قیادت کرنا میرے لیے اعزاز ہے۔ عماد وسیم نے مزید کہا کہ بابر اعظم قومی ٹیم کے کپتان ہیں اس لیے کراچی کنگز کی طرف سے کھیلتے ہوئے ہم ایک دوسرے کو مشورے دیتے رہتے ہیں۔