انگلینڈ کے فاسٹ باؤلر جوفرا آرچر ساؤتھ افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں انجری کا شکار ہو کر دورے سے باہر ہو گئے تھے۔ جوفرا آرچر ساؤتھ افریقہ کے خلاف انٹرنیشنل کرکٹ سیریز سے باہر ہونے کے بعد انجری کی وجہ سے دورہ سری لنکا پر نہیں جا سکے۔ انگلینڈ کے فاسٹ باؤلر کرس جورڈن کو یقین ہے کہ آرچر جب بھی کم بیک کریں گے وہ پہلے سے زیادہ مضبوط ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ جوفرا آرچر بہت باصلاحیت بیٹسمین ہیں اور میرے لیے چھوٹے بھائیوں کی طرح ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یقیناََ کرکٹ سے دور ہونے پر وہ بہت افسردہ ہیں لیکن وہ اس بات کو سمجھتے ہیں کہ یہ سب کرکٹ کا حصہ ہے۔ کرس جورڈن نے مزید کہا کہ یہ جوفرا آرچر کے کردار کا اچھا امتحان ہے اور مجھے یقین ہے کہ وہ شاندار کم بیک کریں گے۔