Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

لاہور قلندرز کے وکٹ کیپر بیٹسمین بین ڈنک نے پاکستان سپر لیگ فائیو میں اپنا دوسرا میچ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف کھیلا۔ پہلے میچ میں ملتان سلطانز کے خلاف بین ڈنک صرف 3 رنز بنا سکے تھے لیکن انہوں نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بولرز کی خوب دھلائی کی۔ بین ڈنک نے 43 گیندوں پر 93 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی۔
ابتدائی 10 اوورز میں لاہور قلندرز کا مجموعی اسکور 3 وکٹوں کے نقصان پر 61 تھا۔ آخری 10 اوورز میں بین ڈنک نے اپنی شاندار اننگز کی بدولت لاہور قلندرز کا اسکور 209 تک پہنچا دیا۔ بین ڈنک نے اس اننگز کی بدولت ایک منفرد ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیا۔
وکٹ کیپر بیٹسمین بین ڈنک نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف 10 چھکے لگائے۔ وہ پی ایس ایل کے ایک میچ میں سب سے زیادہ چھکے لگانے والے بیٹسمین بن گئے۔
اس سے قبل یہ ریکارڈ عمر اکمل کو حاصل تھا جنہوں نے ایک اننگز میں 8 چھکے لگائے تھے۔ یاد رہے بین ڈنک نے پہلی اننگز کے 15ویں اوور میں محمد نواز کو 4 گیندوں پر مسلسل 4 چھکے بھی لگائے تھے۔