Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر و ہیڈکوچ مصباح الحق پی ایس ایل فائیو میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہیڈکوچ کے فرائض انجام دے رہے ہیں جہاں وہ دوسری ٹیموں کی طرف سے پرفارم کرنے والے کھلاڑیوں پر بھی نظر رکھے ہوئے ہیں۔ مصباح الحق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل فائیو میں نوجوان کھلاڑی اچھا پرفارم کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کے عاکف جاوید، کراچی کنگز کے عمر خان اور پشاور زلمی کے عامر خان اچھی بولنگ کا مظاہرہ کر رہے ہیں جبکہ اعظم خان نے بھی بہترین اننگز کھیلی ہیں، یہ کھلاڑی مستقبل میں قومی ٹیم کی نمائندگی کر سکتے ہیں۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کے حوالے سے ان کا کہنا تھا وہ ایونٹ میں زبردست بیٹنگ کر رہے ہیں، اگر ان کی بولنگ میں مزید بہتری آ جاتی ہے تو یہ پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے بھی اچھا ہو گا۔
چیف سلیکٹر نے سرفراز احمد کے بارے میں کہا کہ وہ اچھی فارم میں نظر آ رہے ہیں اور ذمہ داری کا مظاہرہ کر کے اوپر بیٹنگ بھی کر رہے ہیں، پی ایس ایل کے بعد جس وکٹ کیپر کی کارکردگی زیادہ بہتر ہو گی اسے ٹیم میں شامل کریں گے۔