Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

لاہور قلندرز کے سمت پٹیل گزشتہ میچوں میں خراب بولنگ اور ناقص فیلڈنگ کا مظاہرہ کر رہے تھے۔ انہوں نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف شاندار اننگز کھیل کر لاہور قلندرز کے مداحوں کا دل خوش کر دیا۔
لاہور قلندرز کی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف شروعات اچھی نہیں رہی تھی اور صرف 50 رنز کے مجموعی اسکور پر میزبان ٹیم کے 3 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے جس کے بعد بین ڈنک اور سمت پٹیل نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔
سمت پٹیل نے 40 گیندوں پر دو چھکوں اور نو چوکوں کی مدد سے 71 رنز کی اننگز کھیلی۔ بین ڈنک اور سمت پٹیل نے چوتھی وکٹ پر 155 رنز کی اہم شراکت قائم کی جو کہ پی ایس ایل کی تاریخ میں کسی بھی وکٹ پر دوسری سب سے بڑی پارٹنرشپ ہے۔
پی ایس ایل میں سب سے بڑی 157 رنز کی پارٹنرشپ کراچی کنگز کی جانب سے بابر اعظم اور لیام لیونگسٹن نے بنائی تھی۔ لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی کے خلاف 209 رنز اسکور کیے جو پی ایس ایل کا تیسرا سب سے بڑا اسکور ہے۔
اس کے علاوہ لاہور قلندرز کی ٹیم پی ایس ایل میں سب سے زیادہ مرتبہ 200 سے زائد رنز اسکور کرنے والی ٹیم بھی بن گئی ہے۔ لاہور قلندرز نے اب تک چار مرتبہ 200 رنز کا ہندسہ عبور کیا ہے۔