Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

لاہور قلندرز نے دفاعی چیمپیئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دے کر پی ایس ایل فائیو میں پہلی کامیابی حاصل کر لی۔ لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 210 رنز کا ہدف دیا تھا لیکن سرفراز الیون کیخلاف 210 رنز کا دفاع کرنا بھی آسان نہیں تھا کیونکہ کے 2016 اور 2017 کے ایڈیشن میں کوئٹہ کی ٹیم ہی لاہور کے خلاف 200 سے زائد رنز کا ہدف کامیابی سے عبور کر چکی تھی۔
اس مرتبہ لاہور قلندرز کے بولرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو تاریخ دہرانے نہ دی اور بہترین بولنگ کا مظاہرہ کیا۔ منفرد ایکشن سے بولنگ کرنے والے سلمان ارشاد لاہور قلندرز کے سب سے کامیاب بولر رہے۔ انہوں نے 30 رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ اس کے علاوہ محمد فیضان اور دلبر حسین نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔
یہ تینوں بولرز لاہور قلندرز کے پلیئرز ڈویلپمنٹ پروگرام کا حصہ تھے اور پی ایس ایل جیسے ٹورنامنٹ میں ان کھلاڑیوں کا پرفارم کرنا لاہور قلندرز کے لیے بہت اہمیت رکھتا ہے۔ میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر کا کہنا تھا کہ مشکل کنڈیشنز میں بولرز نے زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔