انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے اگلے ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے میزبان ملک کا اعلان کر دیا ہے۔ ساؤتھ افریقہ کو اگلے ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی میزبانی دی گئی ہے۔ ساؤتھ افریقہ نے آخری مرتبہ 2007 میں بڑے آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی کی تھی جب وہاں مینز ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کا انعقاد ہوا تھا۔ ساؤتھ افریقہ کو تقریباََ 13 سال بعد بڑے ایونٹ کی میزبانی دی گئی ہے۔
آئی سی سی کے مطابق ساؤتھ افریقہ کی ٹیم نے میزبان ملک کی حیثیت سے میگا ایونٹ کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے جبکہ رینکنگ میں ٹاپ کی سات ٹیمیں بھی ایونٹ میں براہ راست جگہ بنائیں گی۔
دو ٹیمیں کوالیفائیر کے ذریعے ویمنز ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کھیل سکیں گی۔ واضح رہے کہ ساؤتھ افریقہ کی ٹیم نے رواں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ہے جہاں ان کا مقابلہ کل آسٹریلیا سے ہو گا۔