Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

کورونا وائرس کا خوف کرکٹرز میں بھی آ گیا ہے۔ انگلینڈ کی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان جو روٹ نے دورہ سری لنکا میں ہاتھ ملانے سے صاف انکار کر دیا ہے۔ جو روٹ کا کہنا ہے کہ وہ اور ان کے کھلاڑی دورہ سری لنکا میں ہاتھ نہیں ملائیں گے۔
انگلش کپتان نے بتایا کہ دورہ ملتوی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں تاہم دورے سے پہلے میڈیکل ٹیم نے ہدایات دی ہیں کہ کسی بھی دورے میں جسمانی تعلق سے گریز کیا جائے تا کہ بیماری سے بچا جا سکے۔
انگلینڈ کو رواں ماہ دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کے لیے سری لنکا کا دورہ کرنا ہے۔ پہلا ٹیسٹ میچ 19 مارچ سے گال میں شروع ہو گا۔ جو روٹ کا ماننا ہے کہ پچھلی بار انگلینڈ نے سری لنکا کو سری لنکا میں شکست ضرور دی مگر اس مرتبہ زیادہ محنت کرنا ہو گی کیونکہ سری لنکا کی ٹیم بھی مضبوط ہو گئی ہے اور اب پچھلی سیریز والا موسم بھی نہیں ہو گا۔