Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2009 کے دوران قومی ٹیم کے کپتان یونس خان کے خلاف بغاوت نے جنم لیا جس میں کئی کھلاڑی کپتان کے خلاف کھڑے ہو گئے تھے۔ سعید اجمل، شاہد آفریدی سمیت کئی کھلاڑی اس بات کی تصدیق کر چکے ہیں اور اس بغاوت میں مرکزی کردار محمد یوسف کو قرار دیا جاتا ہے کیونکہ یونس خان کے بعد محمد یوسف کو ہی کپتان بنایا گیا تھا۔
ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے محمد یوسف نے کہا کہ 2009 میں بغاوت ضرور ہوئی تھی مگر اس بغاوت کے مرکزی کردار وہ خود نہیں مصباح الحق تھے کیونکہ مجھے نہیں مصباح الحق کو یونس خان سے مسائل تھے۔
محمد یوسف نے بتایا کہ 2009 ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں بحیثیت کپتان یونس خان نے مصباح الحق کو سست بیٹنگ کرنے پر جھاڑ پلائی جس کے بعد جواب میں مصباح الحق نے کہا کہ آپ بھی گزشتہ میچ میں سست کھیلے تھے وہاں سے دونوں کے درمیان لڑائی شروع ہوئی جو جاری رہی۔